آپلائی کے لیے فارم 1 نومبر ²⁰²² سے 15 نومبر 2022 تک پنجاب پولیس کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈؤنلوڈ کر کے اس کو فل کر کے اپنے ضلع کی پولیس لائن میں 50 روپے فیس کے ساتھ جمع کروائے گئے ۔ (سوائے سپیشل پروٹیکشن یونٹ ٰ ایم ٹی پنجاب ڈرائیور اور ٹیلی کمیونیکیشن)
سپیشل پروٹیکشن یونٹ والے درخواست فارم بمع تصدیق شدہ فوٹو کاپی اسناد ضروری کاغذات بمع 50 روپے دفتر ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ پنجاب لاہور (ٹریفک پولیس لائن مناواں لاہور) میں 1 نومبر سے 15 نومبر 2022 تک جمع کروا سکتے ہیں۔
ڈرائیور کانسٹیبیلان ایم ٹی پنجاب درخواست فارم بمع تصدیق شدہ فوٹو کاپی اسناد ضروری کاغذات بمع 50 روپے (دفتر ایس ایس پی موٹر ٹرانسپورٹ پنجاب (فیروز پور روڈ لاہور) میں 1 نومبر سے 15 نومبر 2022 تک جمع کروا سکتے ہیں ۔ ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب والے درخواست فارم بمع تصدیق شدہ فوٹو کاپی اسناد ضروری کاغذات بمع 50 روپے دفتر ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب لاہور (قربان لائنز لاہور) میں مورخہ 1 نومبر سے 15 نومبر 2022 تک جمع کروا سکتے ہیں ۔
آپ ایک سے زیادہ اداروں میں بی آپلائی کر سکتے ہیں ۔
عمر میں کوئی رعایت نہیں دی گئی ۔
جس ضلع کا آپ کو ڈومیسل ہے آپ صرف اس ضلع میں ہی آپلائی کر سکتے ہیں ۔( سوائے سپیشل پروٹیکشن یونٹ ٰ ڈرائیور کانسٹیبیلان ایم ٹی پنجاب اور وائرلیس آپریٹر ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب) ان تین اداروں میں آپ پورے پنجاب سے آپلائی کر سکتے ہیں ۔
01- کانسٹیبیلان و لیڈی کانسٹیبیلان (پنجاب پولیس)
پنجاب کے تمام اضلاع کے لیے سوائے ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے قبائلی علاقہ جات کے ڈومیسل کے حاملِ امیدواروں کے لیے
عمر : 18 سے 22 سال
:قد
برائے مرد امیدواران کم از کم 5.7 انچ
برائے خواتین امیدواران کم از کم 5.2 انچ
چھاتی : کم از کم 33″34″/½ (صرف مرد امیدواران کے لیے)
سکونت : امیدوا کا متعلق ضلع کا ڈومیسل اور شناختی کارڈ کا ہونا لازمی ہے۔
تعلیم : میٹرک بمع پچاس فیصد نمبر
دوڑ : 1.6 کلومیٹر مرد امیدواران کے لیے 7 منٹس میں اور خواتین امیدواران کے لیے 10 منٹس میں